17 January 2017 - 20:30
News ID: 425743
فونت
خالد قدومی:
تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت سے مقابلے کا واحد راستہ مزاحمت اور تحریک انتفاضہ کا جاری رہنا ہے۔
خالد قدومی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے اٹھارہ جنوری " یوم غزہ ، فلسطینی مزاحمت کی علامت" کی آمد کے موقع پر تہران میں " فلسطین اور مستقبل کا افق " کے زیر عنوان منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کہا کہ حماس نے اپنی جہادی سرگرمیوں کے دوران تمام فلسطینی سرزمینوں کے ایک اور متحد ہونے پر تاکید کی ہے اور  تحریک حماس ہرگز فلسطین کی تقسیم کی اجازت نہیں دے گی۔

خالد قدومی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  صیہونی حکومت سے مقابلے کا واحدا راستہ مزاحمت اور تحریک انتفاضہ کا جاری رہنا ہے، کہا کہ اس راہ میں علاقے میں ہمارا حامی ملک صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں امریکی حکمرانوں کے جانبدارانہ مواقف اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ کے پروگرام سے، کہ جو عالمی برادری کی تشویش کا باعث بنے ہیں، اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کی مدد کرنے اور فلسطینوں کی مخالفت کے اپنے وعدے پر عمل پیرا ہے۔

خالد قدومی نے کہا کہ صیہونیوں کے خلاف فلسطینی جوانوں کی شہادت پسندانہ کاروائیاں ، صیہونیوں میں خوف و وحشت پیدا ہونے کا سبب بنی ہیں۔ تہران میں حماس کے نمائندے نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے اسلامی ملکوں میں جاری بحران اور جھڑپیں ، عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کے کم رنگ ہونے کا سبب بنی ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬