17 January 2017 - 15:26
News ID: 425748
فونت
بحرین میں تین جوانوں کی بحرینی حکومت کے ہاتھوں شہادت کے بعد بحرینی عوام کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں بین الاقوامی تنظیم  امت واحدہ نے  بحرین میں تین جوانوں کی بحرینی حکومت کے ہاتھوں شہادت کے بعد بحرینی عوام  کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔

امت واحدہ کے بیان کے مطابق بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں  کو تشدد کا رنگ دینے کے لئے دھماکوں کا ڈھونگ رچایا جبکہ دھماکوں کے پیچھے خود بحرینی حکومت کا ہاتھ نمایاں ہے۔ امت واحدہ کے بیان کے مطابق بحرینی عوام اپنے جائز اور جمہوری حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں جنھیں سلب کرنے کے لئے بحرینی حکومت بے جا طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

امت واحدہ نے نائجیریا میں بھی شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کو عدالتی فیصلے کے باوجود آزاد نہیں کیا۔

امت واحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نائجیریا اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مذکورہ ممالک کی حکومتوں کی  بربریت ، جارحیت  اور ظلم و ستم کو روکنے کے لئے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بروز بدھ تین بجے سہ پہر کو احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬