اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ملیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے اجلاسوں کا ایک دائمی موضوع مسئلہ فلسطین ہے -
جواد ظریف نے کہا کہ حالیہ صورت حال خاص طور سے مقبوضہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کے نومنتخب صدر کی پالیسیوں نے بین الاقوامی برادری خاص طور سے اسلامی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے-
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ عالم اسلام میں اختلافات کے باوجود اب بھی فلسطین کا موضوع اسلامی تعاون تنظیم کے لئے سب سے اہم اور اولین ترجیحات میں ہے اور کوالالامپوراجلاس میں اس موضوع پر تاکید کی گئی -
ایران کے وزیر خارجہ نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے بین الاقوامی تعاون کے بارے میں کولالامپور میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اچھے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک ، اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعاون کریں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰