22 January 2017 - 12:17
News ID: 425842
فونت
شامی فوج نے مشرقی حلب میں صوران کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شامی جنگجو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز کا سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپرشن جاری ہے شامی فوج نے صوبے حلب کے مشرقی علاقے میں واقع شہر الباب کے مضافات میں صوران کے علاقے کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے صوران کو آزاد کرانے کے بعد شمال مشرقی حلب کے مختلف علاقوں کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مقابلے میں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد عناصر، شام کے شمالی علاقوں کی طرف فرار کر گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق صوران کا علاقہ الباب شہر سے 11 کلومیٹر دور ہے اور شامی فوج اس علاقہ میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ وہابی دہشت گرد شام کے شمالی علاقہ کے طرف بھاگ گئے ہیں۔

اس سے قبل شامی فوج نے ہفتے کے روز صوران کے قریب واقع علاقے شامر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬