رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور حسین امیرعبداللھیان نے گزشتہ روز ایران میں تعینات شامی سفیر عدنان محمود کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : شام میں آئندہ دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
اعلی ایرانی سفارتکار نے شام امن عمل کے حوالے سے آستانہ مذاکرات میں ہونے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کل کے دہشتگردوں کو شام کے سیاسی مستقبل میں حصہ دار نہیں بننے دینا چاہئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا : قازقستان میں ہونے والے شامی حکومت اور باغی گروہوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات، شامی بحران کے سیاسی حل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے اس بحران کے خاتمے کے لئے دہشت گردوں کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا : دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی سیاسی اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ تعاون پر مثبت اثر پڑے گا۔
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران شام کی سالمیت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور شام کے سیاسی حل کے بہترین طریقے قومی مذاکرات اور عوام کی رائے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۲/