23 January 2017 - 15:03
News ID: 425870
فونت
میانمار اور مشرقی ایشیا کی اکتالیس سرگرم عمل شہری اور عوامی تنظیموں نے میانمار میں حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے الزام کے بارے میں عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان گروپوں اور تنظیموں نے ایک بیان میں میانمار میں حکومت کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام، ان کی ایذا رسانی اور میانماری مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام کے بارے میں عالمی سطح آزادانہ طور پر تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان تنظیموں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں روہنگیا مسلمانوں کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں کا جائزہ لینے کے لئے حکومت میانمار پر دباؤ ڈالے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ان گروپوں اور تنظیموں نے میانماری مسلمانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ملائیشیا میں گذشتہ ہفتے او آئی سی کے تشکیل پانے والے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں نے روہنگیا مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان انتہا پسند بدھسٹوں کو میانمار حکومت کی حمایت جاصل رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬