23 January 2017 - 15:05
News ID: 425871
فونت
عراق:
داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی عراق کے صوبے نینوا کے مغربی علاقے میں زخمی ہو گیا۔
ابو بکر بغدادی


رسا نیوز ایجنسی کی ارنا اردو سے رپورٹ کے مطابق، داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اپنے کئی کمانڈروں کے ساتھ شام سے گاڑی کے ذریعے عراق میں داخل ہوا تھا کہ اس کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنا دیا گیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر خلف الجلیباوی نے صوبے الانبار میں کچھ دہشت گردوں کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ شہر الرمادی کو اپنا گڑھ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عراق کے صوبے الانبار کے مختلف شہروں منجملہ الرمادی، فلوجہ،، عامریہ اور خالدیہ میں حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ حملے تیز ہو گئے ہیں جن میں درجنوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد، عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے صوبے نینوا میں عراقی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد مختلف علاقوں میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬