24 January 2017 - 15:50
News ID: 425883
فونت
سراج الحق:
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا : انسانیت کا امن صرف اور صرف اسلامی نظام میں مضمر ہے۔
سینیٹر سراج الحق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں "معتدل مکالمہ اور پیغام امن" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں آج امن اس لئے نہیں ہے کہ انصاف ناپید ہو چکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : بڑی طاقتیں صرف اپنے مفادات سمیٹنے میں لگی ہوئی ہیں۔ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف دہشتگردی کی جا رہی ہے اور المیہ یہ ہے کہ الٹا انہی کو دہشتگرد اور انتہا پسند قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام پر دہشتگردی مسلط کی گئی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے لیکن مغرب کی طرف سے اس کے خلاف غلط معاندانہ پروپیگنڈا کر کے اس کا چہرہ داغدار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن صرف اور صرف اسلامی نظام میں مضمر ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ عراق اور افغانستان کو کس جرم کی سزا دی گئی ان ممالک میں پچھلی دو دہائیوں سے شورش برپا ہے۔ لاکھوں لوگ لقمہ اجل بنا دیے گئے ہیں اور ابھی تک وہاں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان اور 56 اسلامی ریاستیں ہیں لیکن ان کے اندر اتحاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو احساس کرنا چاہیے کہ آپس میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسائل سے دوچار ہیں۔ وہ اپنے دفاع کے لیے اپنے اندر اتحاد پیدا کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬