26 January 2017 - 16:00
News ID: 425930
فونت
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
خطیب حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو فوراً بند کیا جائے۔
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی

:

حکومت اور ریاستی ادارے بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں

خطیب حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا  ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو فوراً بند کیا جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا  ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو فوراً بند کیا جائے، کیونکہ اس وقت پورے ملک میں تسلسل کے ساتھ بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، خصوصاً ملت جعفریہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گرد جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے پاراچنار میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے حکمران دہشت گردوں کی سرپرستی کو ترک نہیں کرتے یہاں امن کا قیام ممکن نہیں۔

بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬