27 January 2017 - 19:01
News ID: 425939
فونت
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی:
مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خارجہ امور کے مرکزی سیکریٹری نے کہا : جمہوریت کے نام پر مختلف ممالک کو تباہ کرنے والی طاقتیں بحرینی عوام پر ہونے والے ظلم پر مجرمانہ طور پرخاموش کیوں ہیں.؟
 آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم  و حجت الاسلام سید شفقت شیرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی گرفتاری کے لئے بحرینی سیکورٹی فورسز کے دھاوا کے نتیجہ میں شہریوں پر حملہ کے وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم آل خلیفہ حکومت کو اپنے ہر ظلم کا حساب ایک دن دینا ہی پڑے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خارجہ امور کے مرکزی سیکریٹری حجت الاسلام ڈاکٹرسید شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں بحرینی عوام پر ہونے ہوالے ظلم اور آل خلیفہ کی فورسز کے آج فجر کے وقت ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اورامت مسلمہ اور حکومت پاکستان سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی عوام بحرینی حقیقی قیادت اور عوام کی اس پر امن تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ صبح فجر کے وقت آل خلیفہ کی ظالم فورسز نے بحرین کے عظیم قائد آیت اللہ عیسی احمد قاسم کی گرفتاری کے لئے حملہ کر دیا اورنہتے عوام پر سیدھی فائرنگ کر دی نہتے عوام نے اپنے جسموں پر گولیاں کھا کر پیش قدمی کو روک دیااوراسکے نتیجہ میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ہم ان عظیم اورباہمت بحرینی عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان ظالم فورسز میں ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے جو سیکورٹی گارڈز کے نام پر بحرین بھیجوائے گئے وہ بھی بحرینی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر نہتی عوام پر ظلم وجورمیں شریک ہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانیوں کو بحرینی عوام کے قتل میں شریک ہونے سے فورا روکیں بلکہ بحرینی فورسز میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھی بلائیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرادر نام نہاد ممالک اور اقوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر مختلف ممالک کو تباہ کرنے والی طاقتیں بحرینی عوام پر ہونے والے ظلم پر مجرمانہ طور پرخاموش کیوں ہیں.؟

اس ظالم نظام کے مجرمانہ اقدامات اورریاستی دہشتگردی پربین الاقوامی برادری اور امت مسلمہ کے لبوں سے خاموشی کا تالا کب ٹوٹے گا۔ بحرینی اپوزیشن اورحکومت کے مذاکرات کے لئے کیوں پریشر نہیں ڈالا جا رہا.؟ یہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھرے معیار کب تک قائم رہیں گے؟۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬