افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی علاقے میں آپریشن کے دوران ۶۰ وہابی دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی علاقے میں آپریشن کے دوران 60 وہابی دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔
اطلاعات کے مطابق کابل میں وزارت دفاع اوروزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونیوالے بیانات میں کہا گیاہے کہ جنوبی صوبے ارزگان اورزابل میں وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان اورداعش کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اوراب تک 60 سے زائد وہابی دہشت گرد ہوچکے ہیں جن میں طالبان اور داعش کے کئی کمانڈربھی شامل ہیں جبکہ یہ کارروائیاں ارزگان کے علاقے ترین کوٹ اورملحقہ علاقوں میں کی گئی جہاں طالبان اور داعش کی قوت میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے