29 January 2017 - 20:46
News ID: 425990
فونت
حشدالشعبی عراق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک اور عراق کے شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور امریکہ میں داخلے پر پابندی کے پیش نظر فوری طور پر امریکی شہریوں کو عراق سے نکال دے۔
عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف بر سرپیکار رضاکار فورس (حشدالشعبی ) نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک  اور عراق کے شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور امریکہ میں داخلے پر پابندی کے پیش نظر فوری طور پر امریکی شہریوں کو عراق سے نکال دے۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردے۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کو امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ عراق میں موجود امریکی شہریوں کو بھی نکال دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کو عراقی شہریوں پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق امریکہ میں سات ممالک کے شہریوں کے داخلے پرعارضی  پابندی لگادی گئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬