31 January 2017 - 15:48
News ID: 426019
فونت
افغانستان میں بارودی سرنگ بنانے کی تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں اکّیس طالبان ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے گورنر ہاؤس کے ترجمان اسلام گل سیال نے پیر کی رات بتایا ہے کہ بارودی سرنگ بنانے کی تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے اکّیس طالبان میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

صوبے زابل کے سیکورٹی ادارے کے سربراہ غلام جیلانی فراہی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ، ارغنداب کے علاقے خاک افغان میں رونما ہوا جس پر طالبان کا قبضہ ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بیان ہوا ہے کہ اس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں بیس سے زائد طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں طالبان گروہ میں تازہ دم عناصر شامل کئے گئے ہیں جنھیں بارودی سرنگ بنانے کی تربیت دی جا رہی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬