31 January 2017 - 15:32
News ID: 426023
فونت
پاکستان کے وزیراعظم اور فلسطینی صدر کے ساتھ ملاقات میں؛
وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کے بعد نواز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پاکستان کے وزیراعظم اور فلسطینی صدر کے ساتھ ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان فلسطین کی حمایت جا ری رکھے گا ۔

ادھر فلسطینی صدر نے پاکستان کی مہمان نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کے بعد نواز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔

ان کاکہنا تھا کہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے، عالمی برادری فلسطین کا مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات پر دلی خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کرنے اور اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانہ تعمیر کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے،  مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، فلسطینی صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں اسقبالیہ تقریب بھی ہوئی۔ انہیں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬