01 February 2017 - 13:51
News ID: 426042
فونت
پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی اموراورملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے اورسرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کی پالیسیاں اور پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات پربھی غورکیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات سے قبل ایوان صدر میں کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،دہشتگرد جہاں ملیں گے انہیں ماریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے بعد دہشتگردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے اور دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬