01 February 2017 - 15:52
News ID: 426053
فونت
مرکزی نائب صدر آئی ایس او علی کاظمی نے خانوادگان شہداء سے خطاب میں کہا کہ دکھ اور غم کے اس عالم میں ہم برابر کے شریک ہیں، شہداء کا خون نا حق رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔
آئی ایس او کے وفد کی  پاراچنار  دھماکے کے زخمیوں اور خانوادہ سے  ملاقات آئی ایس او کے وفد کی  پاراچنار  دھماکے کے زخمیوں اور خانوادہ سے  ملاقات


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے مرکزی ٖفنانس سیکرٹری میثم جعفری اور پشاور ڈویژن کے عہدیداران کے ہمراہ پاراچنار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور خانوادگان شہداء کے گھروں میں جا کر تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر خانوادگان شہداء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دکھ اور غم کے اس عالم میں ہم برابر کے شریک ہیں، شہداء کا خون نا حق رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور مختلف یونٹس کے دورے بھی کئے۔ وفد نے ملک بھر میں جاری اہل تشیع کے قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اہل تشیع کا قتل عام ہو رہا ہے اور رواں سال کے ایک مہینے سے کم عرصے میں ملک بھر میں ۳۰ سے زیادہ بے گناہ شیعہ افراد کا قتل لمحہ فکریہ ہے، حکومت اور سکیورٹی ادارے نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محب وطن شہریوں کو تخفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬