03 February 2017 - 21:20
News ID: 426093
فونت
وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا سندہ کے دورے کے پہلے دن گھوٹکی پہنچے جہاں سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری سندہ کے 5 روزہ دورے کے پہلے دن گھوٹکی پہنچے تو ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا معشوق علی قمی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

دورہ سندھ کے موقع پر مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار احمد امامی اور صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گھوٹکی میں مدرسہ امامیہ باقرالعلوم ؑ کی افتتاحی تقریب اور سید پور شریف میں لبیک یا حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مدارس علمیہ نے علوم دینیہ اور معارف اہل بیت ؑ کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قرآن کریم نے ہمیں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد شہید حجت الاسلام سید عارف الحسینی ؒ امام خمینی ؒ کی فکر کے مبلغ تھے دشمن ان کے الٰہی و انقلابی افکار سے خائف تھا، دشمن کے لئے یہ بات ناقابل برداشت تھی کہ پاکستان کے کروڑوں شیعہ متحد ہوکر انقلابی جدوجہد کے ذریعے سامراج اور ان کے ایجنٹوں کو رسوا کریں۔ ہم اپنے عظیم قائد کے مشن کو آگے بڑہائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کی قیادت میں ہم پاکستان میں قوم شیعہ کی مظلومیت کو طاقت میں تبدیل کریں گے۔ پاکستان کے پانچ کروڑ شیعہ وطن عزیز کی سربلندی اور دفاع کے ساتھ ساتھ اسلام کی بقاء اور سامراجی کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ہم قائد شہید کے ارمانوں کی تکمیل کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬