05 February 2017 - 19:21
News ID: 426122
فونت
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی فوجیوں کی تین گاڑیوں کو تباہ اور کئی سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ حجہ کے سرحدی علاقے میدی کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے سعودی اتحادی فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہچایا ہے -

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی   فوج اورعوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ عناصر کی کہ جو سعودی جنگی طیاروں کی مدد سے یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحدی گذرگاہ  البقع کی طرف جانے والی سڑک کی جانب بڑھنے کی کوشش رہے تھے ، ناکام بنا دیا ہے - 

یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ  یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر نھم میں منصور ہادی سے وابستہ جنگجؤوں کے  الاذان اور الضبیعہ پہاڑیوں پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے کئی جنگجؤوں کو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں -

دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحین کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ مارب کے حریب علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے کو زلزال دو میزائل سے نشانہ بنایا -

یہ اایسی حالت میں ہے کہ سنیچر کی شام سعودی جنگی طیاروں نے جنوبی صوبے تعز کے مختلف علاقوں پر بمباری کی اور اس علاقے کے شہریوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا - اس درمیان ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی -

امریکی اتحاد کے جرائم  کا جائزہ لینے والے ایک مرکز نے چھے سو اسی صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی حملوں میں اب تک تقریبا بارہ ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں  جن میں ایک ہزار آٹھ سو چھپن خواتین اور دوہزار پانچ سو بیالیس بچے شامل ہیں -

رپورٹ کے مطابق سعودی حملوں میں پندرہ ہزار چھے سو تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک ہزار نوسو پینتالیس ‏عورتیں اور دوہزار تین سو سینتیس بچے شامل ہیں - /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬