رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکا کی کشتی اور ریسلنگ ٹیم کو ایران میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے ویزا جاری کرنے کی اجازت دیئے جانے کی خبر دی ۔
انہوں نے کہا : وزارت خارجہ کی خصوصی کمیٹی نے امریکا کی کشتی ٹیم کو ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے -
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا : ایرانی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے ٹرمپ کے فرمان کو امریکی عدالت کی طرف سے معطل کئے جانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کشتی کی فیڈریشن اور اسی طرح کشتی کی عالمی فیڈریشن فیلا کی درخواست پر ایران کے شہر کرمانشاہ میں ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے امریکی ٹیم کو ویزا دینے کی اجازت دے دی گئی ہے -
اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی کشتی ٹیم کو ویزا جاری نہ کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت امریکی عوام کا احترام اور امریکی حکومت کی پالیسیوں سے امریکی عوام کو الگ سمجھتی ہے تاہم ایرانی شہریوں کے حقوق کی حمایت میں اس وقت تک امریکا کے خلاف مناسب جوابی اقدام کرتا رہے گی جب تک ایران کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر مبنی توہین آمیز پابندی عائد رہے گی -
کشتی کے عالمی مقابلے سولہ اور سترہ فروری کو ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں ہوں گے -
بہرام قاسمی نے کہا : وزارت خارجہ کی کمیٹی نے امریکی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کو ایران کا ویزا دینے سے موافقت کی ہے۔
انہوں نے بتایا: ویزا دینے سے موافقت امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کئے جانے اور کشتی کی عالمی فیڈریشن کےصدر کی درخواست کے تناظر میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایران نے امریکی ریسلنگ ٹیم کی ایران آمد کی مخالفت کی ۔
45 ویں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلے 16 اور 17 فروری سے ایرانی صوبے کرمانشاہ میں ہوں گے جس میں پروگرام کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، روس، ترکی، امریکہ، جارجیا، جمہوریہ آذربائیجان، ہندوستان اور منگولیا کی ٹیم شرکت کریں گی ۔/۹۸۹/ ف۹۴۰