‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2017 - 11:21
News ID: 426142
فونت
آئی ایس او پشاور کے ڈویژنل صدر کا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم مل کر میدان عمل میں کھڑے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان کا ناپاک سایہ کشمیر کی سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا۔
یوم یکجہتی کشمیر  ریلی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھر کی طرح پشاور یونیورسٹی سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں موجود شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پینافلیکس اُٹھا رکھے تھے، جس میں کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی پشاور یونیورسٹی زیرو پوائنٹ سے ہوتے ہوئے فٹبال گراونڈ تک پہنچی۔

ڈویژنل صدر کاشف لودھی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہم بحیثیت پاکستانی قوم مل کر میدان عمل میں کھڑے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان کا ناپاک سایہ کشمیر کی سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬