‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2017 - 11:05
News ID: 426138
فونت
شاہ محمود قریشی:
ملتان میں سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام یا مسلمانوں پر پاپندی لگانے کی بجائے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے، امریکی صدر کی جانب سے مسلمان ممالک پر پابندیوں کے خلاف مسیحی کمیونٹی کے پوپ اور یہودیوں نے بھی مذمت کی ہے۔
اسلام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کی تیسرے روز کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پُرامن اور محبتوں کو فروغ دینے والا مذہب ہے، جس سے خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یورپ کو خطرہ اسلام سے نہیں بلکہ اپنی پالیسیوں سے ہے، امریکہ کی جانب سے اسلام یا مسلمانوں پر پاپندی لگانے کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے، امریکی صدر کی جانب سے مسلمان ممالک پر پابندیوں کے خلاف مسیحی کمیونٹی کے پوپ اور یہودیوں نے بھی مذمت کی ہے۔

اولیائے کرام کے آستانوں نے بڑے بڑے ادوار دیکھے ہیں کبھی حاکم وقت نے مقدمات کا اندراج کرایا کبھی بلوے کے الزامات لگائے گئے، حاکم مٹ گئے اور الزام لگانے والے نیست و نابود ہو گئے لیکن غوث کے آستانے آج بھی آباد ہیں، کچھ آستانوں کی رونقوں سے خائف ہیں وہ یہاں کی آمد اور روایات کو بلاوجہ متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے اور ہوتا رہے گا، لیکن کسی کو گھبرانے کی یا پریشا ن ہونے کی ضرورت نہیں ہے آستانوں کی رونقوں کو کوئی ختم کر سکا ہے نہ کوئی کر سکے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬