08 February 2017 - 18:53
News ID: 426193
فونت
جنرل محمد علی جعفری:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن کو ایران کی عظمت و اقتدار کا اعتراف ہے۔
سردار محمد علی جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے شہر ہمدان میں جہاد و استقامت کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض امریکی تجزیہ نگاروں نے اپنے ملک کے نئے صدر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ امریکہ کو سپر پاور کی آئیڈیالوجی ترک کر دینا چاہئے-

بریگیڈیئر جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ دشمن اور اغیار، انقلاب کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور یہ ایک طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلاب اسلامی کے سپر پاور ہونے کا اقرار ہے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن، عشرہ فجر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کو جاری رکھنے اور مقدس دفاع میں عوام کے فیصلہ کن کردار کی جانب اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ملت ایران، یوم اللہ بائیس بہمن کے دن نکالے جانے والے جلوسوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے ثابت کر دے گی کہ اسلامی انقلاب، پوری شان و شوکت سے اپنی راہ پر گامزن رہے گا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬