رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ اور سلامتی پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایک گفت و گو میں بیان کیا ہے : امریکہ نے ہمیشہ ایران کے خلاف معاندانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ ایران اور اس کے اتحادیوں پر چوٹ پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے لیکن اسے اس سلسلے میں شکست اور ناکامی کا سامنا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : سب کو جان لینا چاہیئے کہ آج کا ایران ، شاہ کے دور کا ایران نہیں ہے اور یہ ملک امریکہ سمیت تمام سامراجی و استندادی طاقت کی ہر دھمکی کا جواب دینی کے لئے پوری طرح آمادہ ہے ۔
علاء الدین بروجردی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی عرب کے ساتھ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا : ایران، امریکہ کی جانب ہر دھمکی اور خطرے کا مقابلہ کرے گا۔ اسلامی جمہوریہ نے خطے میں کوئی ریڈلائن متعین کی ہے جس کی حدود امریکہ پار نہیں کرسکتا اور نہ ہی ایران، امریکہ کی طرف اس ریڈلائن کو عبور کرنے کی اجازت دے گا۔
ایران کے اہم سیاسی رکن نے کہا : ایران اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف فوجی کاروائی کے امکانات بہت کم ہیں، امریکہ ہمیشہ ایران اور اس کے اتحادی بالخصوص مزاحمتی فرنٹ کو شکست دینا چاہتا ہے مگر وہ اپنی اس خواہش میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا : امریکہ کے پاس ایران کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے کوئی مستحکم پالیسی نہیں اور نہ ہی وہ ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوش ہے۔
علاء الدین بروجردی نے بیان کیا: ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے و ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کوئی احتمال نہیں ہے معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن اگر ایران کے خلاف کوئی معمولی سا بھی اقدام کیا گیا تو ایران اس کا بھو پور جواب دے گا جو امریکہ کو ایران کی فوجی توانائی کا بخوبی علم ہے۔
انہوں نے کہا : سعودی عرب کو امریکہ کے بجائے عالم اسلام کے مفادات کے بارے میں فکر کرنی چاہیے اور ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
علاء الدین بروجردی نے ایران پر دہشتگردی کی حمایت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بیان کیا : انسداد دہشتگردی کی مہم بالخصوص داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس کور کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کا کردار مثالی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۸۱/