10 February 2017 - 14:33
News ID: 426228
فونت
انقلاب اسلامی ایران کی ۳۸ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں جامعۃ المصطفٰی العالمیہ شعبہ برادران کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد میں جامعۃ المصطفٰی العالمیہ

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی ۳۸ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں جامعۃ المصطفٰی العالمیہ شعبہ برادران کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارات حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد شفا نجفی نے کی، جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد  تھے۔

ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی نے لوگوں کو ظلمت سے نکالا اور ان کے مسائل کو حل کیا۔

انہوں نے کہا : ہمیں بطور مسلمان یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے زوال کی وجوہات کیا ہیں؟ کیونکہ استاد مطہری کہتے تھے، جس طرح افراد کی حیات و ممات ہوتی ہے، اسی طرح قوموں کی بھی حیات و ممات ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں سلطنت مغلیہ اور خلافت عثمانیہ کے زوال کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا اور اس کے ساتھ اس بات پر بھی غور کرنا ہوگا کہ جب کوئی قوم عروج پاتی ہے تو اس کی وجوہات کیا ہوتیں ہیں۔؟

حجت الاسلام آغا شفا نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی حکومت کا قیام ایک عظیم کارنامہ ہے۔

انہوں نے احادیث کی روشنی میں اسلامی حکومت کے قیام کے مطالبہ کا ذکر کیا اور مزید کہا امام خمینیؒ کی شخصیت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، یہ باعث تعجب نہیں ہے، کیونکہ پروپیگنڈہ کرنے والوں نے تو حضرت علیؑ کی شخصیت کے خلاف بھی پروپیگنڈہ کیا۔

ڈاکٹر فدا حسین عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب ایک نور ہے، جس سے جہالت کا خاتمہ ہوا۔ یہ انسانی انقلاب ہے، امام خمینی لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لائے۔ انہوں نے ظالم و جابر کے خلاف بولنا سکھایا۔

ڈاکٹر کاظم سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا انقلاب سے دینی تعلق ہے، جب پوری دنیا دین کو انسانیت کے لئے مسئلہ قرار دے کر محدود کرچکی تھی، ایسے میں انقلاب اسلامی ایران نے پوری قوت کے ساتھ اسلام کو  معاشرے میں نافذ کیا ۔

حجت الاسلام زاہد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انقلاب ایک مشکل امر تھا، مگر ممکن تھا۔ امام خمینیؒ نے اللہ کی مدد سے اس انقلاب کو برپا کیا اور یہ انقلاب تمام تر چنلنجز کے باجود رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی خمینی الحدوث و خامنہ ای البقا  ہے، اللہ تعالٰی ہمیں رہبر کے حقیقی پیرو بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

جامعۃ المصطفٰی شعبہ برادران اسلام آباد کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین کی طرف سے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬