10 February 2017 - 19:04
News ID: 426234
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف صوبوں میں عام شہریوں اور ان کے گھروں پر بمباری کی ہے۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر باقم میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم تین بے گناہ بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے علاقوں الحصامہ، آل شیخ اور منبہ کے نواحی علاقوں پر گولہ باری بھی کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر بارہ مرتبہ بمباری کی ہے جس میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔سعودی طیاروں نے صوبہ حجہ کے ساحلی علاقے خوخہ، جزیرہ کمران اور الحدیدہ کی بندرہ گاہ کے قریب ماہیگیروں اور ان کی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ صنعا کے شہر نہم کے رہائشی علاقوں پر سعودی طیاروں نے متعدد بار حملے کیے ہیں۔

فوری طور پر ایک رہائشی مکان کے منہدم ہونے کی خبر موصول ہوئی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬