ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر سے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کی علی الصبح ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں چار مسلح علیحدگی پسند اور دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے تین اہلکار زخمی بھی ہو ئے ہیں۔ اس جھڑپ سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوجیوں میں یہ جھڑپ, ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ سنیچر کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بٹ کی برسی پر وادی میں عام ہڑتال اور مختلف علاقوں میں عوام نے مظاہرے کئے جن کے دوران بعض جگہوں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے