12 February 2017 - 22:25
News ID: 426276
فونت
امریکہ کے مختلف شہروں کے عوام نے تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
 ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں امریکیوں نے مختلف ریاستوں منجملہ مینے سوٹا، نیویارک اور واشنگٹن کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے اور امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن اور مسلمانوں کے بارے میں پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور تارکین وطن اور مسلمانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض شہروں میں مظاہرین اور امریکی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک حکم نامے میں بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے جس پر دنیا کے مختلف ملکوں یہاں تک کہ یورپی ملکوں اور اقوام متحدہ نے بھی شدید تنقید کی ہے۔

دوسری جانب امریکی عوام نے اوباماکیئر بیمہ قانون کی منسوخی سے متعلق ٹرمپ کے اقدام اور اس کے متبادل کوئی اور قانون بنانے میں ناتوانی پر شدید غصے اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ریاست فلوریڈا میں اوباماکیئر کی منسوخی کے مخالفین نے، جو اس قانون کا متبادل قانون بنانے میں ریپبلکن کی ناتوانی سے کافی دلبرداشتہ ہیں، امریکی کانگریس میں ریپبلکن اراکین کے اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔

اوباماکیئر قانون کی منسوخی پر امریکی عوام کی یہ مخالفت، ایسی حالت میں زور پکڑتی جا رہی ہے کہ حکومت، امریکی کانگریس اور سینیٹ پر ریپبلکن پارٹی کا ہی اختیار ہے اور اوباماکیئر قانون کا متبادل قانون بنانے میں ان کی ناتوانی پر امریکی عوام میں غم و غصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت میں اسکاٹ لینڈ کے عوام نے شہر ایڈن برگ میں مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف ان کا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

ٹرمپ کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے عوام کے احتجاج کا یہ سلسلہ، گذشتہ ماہ شروع ہوا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں اور لیبر یونینوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر، نسل پرستی اور نفرت و اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جون کے مہینے میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں جبکہ مخالفین اور انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں نے حکومت برطانیہ سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ لندن منسوخ کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬