13 February 2017 - 15:10
News ID: 426292
فونت
ایس یو سی سندھ کے صدر حجت الاسلام ناظر عباس تقوی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کی سماء نیوز کے وین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔
سماء نیوز کے وین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے الگ الگ مذمتی بیان میں سماء نیوز کی وین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔

حجت الاسلام ناظر عباس تقوی نے کہا: حکومت اور فورسز کے ادارے دہشتگردوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، حکومت دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کے گھر والوں کو انصاف دلوائے۔

انہواں یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردوں نے کراچی کے امن کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے، حکومت اور فورسز کے ادارے دہشتگردوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں کہا : اگر دہشتگردی کا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا تو عوام کا اعتماد ریاست پر سے ختم ہو جائے گا لہذا حکومت ، دہشتگردوں کو گرفتار کرکے تیمور کے گھر والوں کو انصاف دلوائے ۔

دوسری جانب سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے سماء ٹی وی کی وین پر فائرنگ اور اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کے جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کو آزادی صحافت پر حملہ اور بدترین دہشتگردی قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : مجلس وحدت مسلمین شہید کیمرہ مین تیمور کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اس مشکل وقت میں اہل خانہ اور اپنی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

صوبائی رہنما سید علی حسین نقوی نے  بھی کہا : نہتے صحافیوں اور کیمرہ مین پر دہشتگردوں کا حملہ شہر قائد کے امن کو سبوتاژ کرنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے حکومت سے فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں پہنچا کر شہید کیمرہ مین اور صحافی برادری کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ کراچی میں پولیس گاڑی پر کریکر حملے کی کوریج کرنے والی نجی نیوز چینل سماء کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کیمرا مین جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سماء کی گاڑی پرحملہ کے ڈی اے چورنگی پر کیا گیا، حملے میں اسسٹنٹ کیمرا مین زخمی ہوگیا، زخمی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

گزشتہ شب دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کی آج مسجد بلال کے سامنے کثیر تعداد میں افراد کی شرکت میں نماز جنازہ کی ادا کی گئی اور پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کردی گئی ۔

سپرد خاک کردیا گیا اور تیمور کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، جبکہ پولیس چیف نے دہشتگردوں کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ سماء نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ کسی چینل کے خلاف نہیں بلکہ میڈیا کے خلاف لگتا ہے، کیونکہ نشانہ بنائی گئی ڈی ایس این جی پر کسی چینل کا نام نہیں تھا۔/۹۸۸/ ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬