رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ پاکستان سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں دہشتگردوں کو علم، امن اور ترقی کے دشمن بتایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وقت کے ساتھ عوام کے ذہن بھی تبدیل ہو رہے ہیں، اب عوام باشعور ہو گئے ہیں، ہمیں منزل نہیں رہنماء چاہئے کے نعرے لگانے والے اب اس رہنماء سے دور بھاگ رہے ہیں کہا: تحریک انصاف کی اپنی سیاست ہے اور وہ صرف دھرنے کی سیاست جانتی ہے، اسی لئے ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو بری طرح دھتکار دیا، خیبر پختونخوا میں احتساب ادارے نے شفاف تحقیقات کی تو ڈی جی کو نکال دیا گیا۔
ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے معاون کیمرہ مین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دہشتگرد علم، امن اور ترقی کے دشمن ہیں، یہ دشمن عام افراد نہیں بلکہ انتہائی منظم اور بین الاقوامی سطح کے افراد ہیں، لیکن سندھ حکومت نے صحافی کے قتل پر ایکشن لے لیا ہے اور بہت جلد ہی قاتل پکڑے جائیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰