13 February 2017 - 16:44
News ID: 426295
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے ایران میں مشرق وسطی کا سب سے بڑا نیوکلیئر ہاسپیٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
ڈاکٹر علی اکبر صالحی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں بچوں کے میڈیکل سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں، مشرق وسطی کا سب سے بڑا نیوکلیئر ہاسپیٹل تعمیر کیا جا رہا ہے -

علی اکبر صالحی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت ، میڈیکل کے شعبے پر خاص توجہ دیتی ہے کہا کہ اس وقت جو اہم و گرانقدر کام انجام پا رہے ہیں ان میں ایک ، ایران میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے نیوکلیئر ہاسپیٹل کی تعمیر ہے-

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئرہاسپیٹل کے لئے زبردست سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یوں یہ ہاسپیٹل ایک مثالی اسپتال ہوگا اور عوام کو نمایاں و گرانقدر خدمات فراہم کرے گا -

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس اسپتال کی تعمیر کے لئے نیوکلیئر سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق مراکز کی بھی مدد لی جائے گی کہا کہ اس سلسلے میں مثبت و تعمیری اقدامات انجام پا رہے ہیں -

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے آج تہران میں ہڈیوں کی پیوندکاری کے مرکز ، یورولوجی ، پیڈیاٹرک یورولوجی ریسرچ سینٹر، چلڈرنس گاما لیبارٹریز، نیوکلیئر میڈیسین کے نئے مرکز ، اور بچوں کے میڈیکل سینٹر میں نوزائیدہ بچوں کی اوپین ہارٹ سرجری کے خصوصی آئی سی یو کا معائنہ کیا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬