14 February 2017 - 22:58
News ID: 426314
فونت
ایران کے نائب صدر :
اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ تہران ممکنہ خطرات کے مقابلے کے لیے دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
اسحاق جہانگیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ذرائع ابلاغ کے لیے پہلے ایثار ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق جہانگیری نے کہا کہ دفاع مقدس کے تجربات کی روشنی میں ایرانی قوم وطن کے دفاع کے لیے لازمی آلات اور ہتھیاروں کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 انہوں نے یہ یاد دھانی کرائی کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران تہران اور ملک کے دیگر علاقے دشمن کے میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں اور یہ میزائل بڑی طاقتوں نے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کو فراہم کئے تھے۔

نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ آج جب  ایران کے عوام اپنے دفاع اور دشمن کے حملے روکنے کے لیے میزائل اور دیگر فوجی سازو سامان تیار کرنے میں مصروف ہیں، ہمارے دشمنوں کو میزائل فراہم کرنے والی طاقتیں میزائل پروگرام کے بہانے ایران پر پابندیاں عائد کر رہی ہیں۔

ایران کے نائب صدر نے دفاع مقدس کے آٹھ سالہ دور کو عظیم ایرانی قوم کے ایثار اور فداکاری کا بہترین نمونہ قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬