14 February 2017 - 23:38
News ID: 426318
فونت
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ نینوا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی ہے۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے داعش دہشت گرد کمانڈروں کے ایک اہم اجلاس کے دوران بمباری کرکے ۱۳ اہم وہابی دہشت گردکمانڈروں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔

عراق کے وزیر دفاع عرفان الحیالی  نے اعلان کیا ہے کہ عراقی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں سا ٹھ داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ان کارروائیوں میں تین کاربموں سمیت پندرہ گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سیکورٹی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں داعش کے پہلے اور دوسرے درجے کے اکثر کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں اور اب داعش سرغنہ ابوبکرالبغدادی سے بھی ان کا رابطہ کٹ چکا ہے۔

حاکم الزاملی کا کہنا ہے کہ شہر موصل کے نصف سے زیادہ حصے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے جس کے دوران داعش کے اکثر کمانڈروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور باقی بچے دہشت گردوں کا بھی جلد صفایا کر دیا جائے گا۔

حاکم الزاملی نے کہا کہ داعش کے زیر قبضہ اکثر علاقوں پر سے اس کا کنٹرول ختم ہو چکا ہے اور اس میں عراق کی مسلح افواج کے سامنے ٹکنے اور عوام کے درمیان شدید مخالفت کی تاب لانے کی طاقت نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬