14 February 2017 - 23:48
News ID: 426319
فونت
بہروز کمالوندی :
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا : مغربی ممالک ایران پر دہشتگردی کی حمایت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جوہری ہتھیار تیار کرنے جیسے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ وہ خود ایسے اقدامات کرکے متعدد بار عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا چکے ہیں۔
بہروز کمالوندی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری توانائی ادارے کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ایران کے مقدس شہر مشہد مقدس میں سالانہ نماز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کو امریکی تاریخ کا بدترین معاہدہ قرار دیا جبکہ اسی بات سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط پوزیشن اور کامیابی نظر آتی ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد جوہری معاہدے پر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں مگر یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کی مخالفت سے ایران کی پوزیشن مضبوط نظر آتی ہے۔

بہروز کمالوندی نے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : جوہری معاہدے اور اس کے مثبت نتائج کو کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ایران نے ۶ عالمی طاقتوں کے ساتھ پیچیدہ اور مسلسل مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اعلی ایرانی عہدیدار نے معاہدے کے سلسلہ میں غیر ضروری قیاس آرئی سے پرہیز کرنے کی تاکید کی : ملک کے تمام سیاسی حلقوں کی جانب سے اس معاہدے پر غیرتعمیری اور غیرضروری قیاس آرائیوں سے پرہیز کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا : مغربی ممالک ایران پر دہشتگردی کی حمایت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جوہری ہتھیار تیار کرنے جیسے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ وہ خود ایسے اقدامات کرکے متعدد بار عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا چکے ہیں۔

بہرو کمالوندی نے ایران کی یونریم افزودگی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران میں یورنیم کی افزودگی کا عمل صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایندھن کی تیاری کے لئے ضروری مہارت حاصل کریں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬