‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2017 - 15:02
News ID: 426328
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام نے ۲۲ بہمن کی ریلیوں میں شرکت کرکے ملک کی عزت و عظمت کو دوبالا کردیا اور ۲۲ بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پرمیں ان کا شکر گزار ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق،  حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام نے 22 بہمن کی ریلیوں میں شرکت کرکے ملک کی عزت و عظمت کو دوبالا کردیا اور ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پرمیں ان کا شکر گزار ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:  ہمیں اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرنا چاہیے کہ انقلاب کی تیسری اور چوتھی نسل کے جوان میدان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی کا دفاع اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موجودہ سال کے نعرے " مزاحمتی اقتصاد اور اقدام و عمل "کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: حکام کوسال کے آخر میں بتانا چاہیے کہ انھوں نے اس سال میں کیا کام انجام دیئے ہیں انھیں عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔ دشمن کی طرف سے ملک کے اقتصادپر دباؤ ڈالنے کی کوشش جاری ہے، دشمن عوام پر اقتصادی دباؤ قائم کئے ہوئے ہے اور وہ اطرح عوام کو انقلاب اسلامی سے دور کرنے کی تلاش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی موجودہ اور سابق حکومتوں کی طرف سے دی جانے والی جنگی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی صدور ہمیشہ سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ فوجی آپشن میز پر ہے کہتے ہیں کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدہ نہ ہوتا تو ایران کے خلاف جنگ یقینی تھی یہ بالکل جھوٹ اور بے بنیاد بات ہے اگر ان میں ایران کے خلاف جنگ کرنے کی ہمت  ہوتی تو وہ ایسا ضرور کرتے لیکن انھیں معلوم ہے کہ ان کی دھمکیاں کھوکھلی اور بے جان ہیں اور ایران ان کی دھمکیوں میں آنے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن نے ہمارے خلاف اقتصادی اور ثقافتی جنگ چھیڑ رکھی ہے جبکہ وہ ہماری توجہ اقتصادی اور ثقافتی محاذ سے ہٹا کر فوجی محاذ پر لے جانے کی کوشش کررہا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس وقت ثقافتی جنگ در اصل حقیقی جنگ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام آپس میں متحد اور تفق ہیں لہذا قومی صلح و آشتی جیسی تعبیروں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ البتہ عوام ان لوگوں کے خلاف ہیں جنھوں نے عاشور کے دن مذہبی مقدسات کی توہین کی اور ایسے لوگوں سے صلح کو آشتی کے کوئی معنی نہیں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی گئی اور اس کے بعد آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ شبستری نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی۔ یہ ملاقات 29 بہمن 1356 ہجری شمسی میں آذربائیجان کے عوام کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے ہوئی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬