افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور ارزگان میں آپریشن کے دوران ۳۶ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
![افغانستان فورس](/Original/1395/10/21/IMG13402040.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں آپریشن کے دوران 36 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کے آپریشن میں داعش کے 16دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آپریشن کے دوران داعش کے 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی5 پناہ گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ صوبہ ارزگان میں افغان اور غیر ملکی فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے