15 February 2017 - 14:57
News ID: 426327
فونت
مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔
تصور جوادی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مجلس وحدت المسلمین کےجنرل سیکریٹری علامہ تصورالجوادی پر آج دہشتگردوں نے جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دہشتگرد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے کا کہنا ہے کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے اور یہ حملہ کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬