15 February 2017 - 14:42
News ID: 426324
فونت
عمان کے وزیر خارجہ نے علاقائی بحرانوں کو فوجی طریقے سے حل کئے جانے کی کوششوں سے متعلق سعودی عرب پر کڑی تنقید کی ہے۔
یوسف بن علوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بی بی سی سے گفتگو میں علاقائی بحرانوں کو سفارتی طریقے کے بجائے فوجی طریقے سے حل کرنے سے متعلق سعودی عرب کی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کو فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے اپنے دورہ دمشق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شام ایک عرب ملک ہے اور عمان نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔

یوسف بن علوی نے بحران یمن کے حل کے بارے میں عمان کی ثالثی کے بارے میں بھی کہا کہ عمان کے لئے اہم بات، یمنی عوام کی خواہش کے مطابق ان کے ملک کے بحران کا حل نکالنا ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف علاقے کے ملکوں کی مہم پر تاکید کی اور کہا کہ دہشت گردوں منجملہ داعش دہشت گردوں نے علاقائی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬