![قطر اور اسرائیل](/Original/1395/11/27/IMG15072093.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیلی پاکستان نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے لئے قطر کے خصوصی ایلچی محمد العمادی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کو فلسطین کی ترقی کا حامی اور فلسطینی رہنماﺅں کو اپنی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے کر اسرائیل کی حمایت کی ہے جس کے بعد عرب حکام کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غداری نمایاں ہوتی جارہی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کیلئے قطر کے خصوصی ایلچی محمد العمادی کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں فلسطینی رہنما اپنے شہریوں کی بہتر زندگی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جبکہ اسرائیل ترقی کے منصوبوں پر کام کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اسرائیلی اہلکاروں اور ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں اور اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعلق شاندار ہے ۔ قطری حکام اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخرکر رہے ہیں۔ خلیجی عرب ریاستوں کے غدار اور خائن حکام کی وجہ سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوپا رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰