رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم ایران میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، ائمہ معصوم (ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: فتنہ اندھیری رات کے مانند ہے ، تاریک رات میں چور چوریاں کرتے ہیں اور درندے درندگی انجام دیتے ہیں ، معمولا ایسے حالات میں دوست اور دشمن کا فرق مٹ جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: روایت میں موجود ہے کہ اس کا خطرہ ، صبح انسان کے مومن ہونے اور رات میں کافر ہونے کے برابر ہے ، یعنی انسان تیزی سے اپنا ایمان کھو دیتا ہے ، حضرت (ع) نے فرمایا کہ انسان اپنا دین ، دنیا کو بیچ دیتا ہے ، طول تاریخ میں بہت سارے ثروت مند اور قدرت مند افراد تھے جو قبروں کی نذر ہوگئے ، ہمارے درمیان آج ان کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ، اس حوالے سے دنیاوی عھدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ وہ زائل ہوجائیں گے ۔
حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سارے فتنے سامنے ہیں کہا: اسلامی حکومت میں کچھ لوگوں کی مالی بے آبروئی کس قدر دردناک اور خطرناک ہے کہ لوگ کس طرح عوامی اعتماد کو ٹھیس پہونچاتے ہیں یعنی دین کو دنیا کے بدلے بیچ دیتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: انسان کو چاہئے کہ وہ اپنے نیک اعمال کے ذریعہ فتنہ برپا ہونے سے روکے ، حقیقتا کوئی بھی خود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا ، کبھی ایسا ہوتا کہ جب افراد مال و منصب اور حرام امور سے روبر ہوتے ہیں تو بے جا دلیلیں پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عدالت کا اجراء میری ذمہ داری ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۹