15 February 2017 - 15:39
News ID: 426334
فونت
ایم ڈبلیو ایم سندھ کی شوریٰ کا اجلاس؛
اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ایم ڈبلیو ایم سندھ کی شوریٰ کا اجلاس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق تنظیم فقط دو اہداف کے لئے ہونی چاہئے، ہدایت اور خدمت۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن خدمت انسانیت کو اپنا شعار قرار دیں اور اپنی اصلاح اور معاشرے کی ہدایت کو اپنا بنیادی فریضہ سمجھیں۔ اسلام نے ہمیں اس راہ میں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔

اجلاس میں سید اسد نقوی نے مجلس وحدت کی سیاسی حکمت عملی اور آئندہ انتخابات سے متعلق پالیسی سے اراکین شوریٰ کو آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور قوم کو سیاسی طور پر مضبوط کرتے ہوئے مجلس کو پارلیمانی جماعت بنانا ہمارے مستقبل کے پروگرام کا حصہ ہے۔

26 فروری کو ضلع خیرپور میں سندھ سطح کا عوامی اجتماع بعنوان عظمت زہراء ؑ کانفرنس منعقد ہوگا۔ سندھ سطح پر دہشت گردی کے خلاف موثر الائنس تشکیل دیا جائے گا جو دہشت گردی، کرپشن کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ جبکہ 5 مارچ کو سندھ بھر کی شیعہ شخصیات کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬