15 February 2017 - 18:57
News ID: 426340
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ، ان کے ملک کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
حیدر العبادی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،  وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا دھیان بٹانے کوشش نہ کی جائے کیوں کہ اس سے داعش کے خلاف جنگ کا عمل متاثر ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں میں شریک نوجوانوں کو سیکورٹی فورس سے الجھنے کے لیے اکسایا گیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ جاری ہے اور عراقی سرزمین کو آزاد کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمیں ایران کی حمایت کی ضرورت ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پرامن مظاہروں کے مخالف نہیں ہیں مگر بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ملک کی ضرورت ہے۔

انھوں نے عراقی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو غلط  قرار دیا اور کہا کہ حالیہ ٹیلی فونی رابطے میں ٹرمپ نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا ان سے وعدہ کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬