رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس نیٹ ورک ریسرچ سیل کے مطابق دنیا بھر میں ہر چار سے پانچ دنوں میں ایک صحافی کو جاں بحق کر دیا جاتا ہیں، جبکہ پاکستان میں ہر ماہ میں اوسطاََ ایک صحافی کو قتل کردیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاتون صحافیوں کے مقابلے میں مرد صحافیوں کی ہلاکت کی تعداد 10 گنا زیادہ رہی ہے، جبکہ پرنٹ میڈیا سے زیادہ الیکٹرانک میڈیا کے صحافی جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 10 برس کے دوران صحافیوں کی ہلاکت کے علاوہ ان کے اغواء، نظر بندی، تشدد، دھمکی اور ہراساں کئے جانے کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے۔
یونیسکو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے بدترین ممالک میں شام، عراق، یمن اور لیبیا شامل ہیں، جبکہ لاطینی امریکا بھی صحافیوں کے لئے خطرناک خطہ ہے، 2016ء کے مقابلے میں 2015ء میں دنیا بھر میں مختلف واقعات میں 112 صحافی مارے گئے تھے۔
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے سماء ٹی وی کے رپورٹر تیمور کی شہادت پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے، حق و صداقت کی آواز تشدد سے دبائی نہیں جا سکتی ۔/۹۸۸/ن۹۴۰