‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2017 - 18:55
News ID: 426339
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے بیان کو مخصوص اور ہیجان انگیز ماحول سے متاثر قرار دیا ہے۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق , عراق میں ایران کے کردار کے بارے میں ترک صدر کے، بحرین میں دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یہ بیان مخصوص ہیجان انگیز ماحول سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر ہر کسی سے زیادہ، خطے اور عراق میں ایران کے تعمیری اور استحکام پیدا کرنے والے کردار سے اچھی طرح واقف ہیں۔

بہرام قاسمی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے لیے عراقی حکومت کی دعوت پر اپنا تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور ان گروہوں کی شرانگیزی کا سلسلہ اب ترکی تک بھی پہنچ گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک حکام کو یاد دہانی کرائی کہ خطے کی سلامتی اور استحکام، ایران کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے حالات کو صحیح طور سے سمجھنے اور استحکام پیدا کرنے والے عناصر اور بدامنی پھیلانے والوں نیز دہشت گردوں کے حامیوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی پوشیدہ اور کھلی حمایت اور انہیں بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی سوچ نیز ہمسایہ ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف وزریاں، خطے میں تشویش اور عدم استحکام کا باعث ہیں اور اس کے نتیجے میں صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔/۹۸۸/ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬