عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں ۲۵ افراد ہلاک اور ۴۲ زخمی ہو گئےہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئےہیں۔
اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے شہر حبیبیہ کے گنجان آباد علاقے صدر میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وہابی دہشت گرد اس سے قبل بھی بغداد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے