16 February 2017 - 18:10
News ID: 426352
فونت
حجت الاسلام مختارامامی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : ملک بھر میں تنظیمی عہدیداران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جمعہ کو تمام شہروں میں احجاج ہوگا ۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختارامامی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے میں ملک بھر میں تنظیمی عہدیداران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جمعہ کو تمام شہروں میں احجاج ہوگا ۔

انہوں نے بیان کیا  ہے کہ مرکزی سیکریٹری جنرل قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرسانحہ پاراچنار، سانحہ لاہور، سانحہ پشاور اور مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیر کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام تصورحسین  جوادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف بروز جمعہ 17فروری کو ملک گیر پرامن یوم احتجاج منایا جائے۔

انہوں نے تاکید کی : اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جمعے کے روز بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گےاور ریلیاں نکالی جائیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬