16 February 2017 - 18:17
News ID: 426353
فونت
نیتن یاہو:
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودیوں کا امریکی صدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں۔
نیتن یاہو و ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودیوں کا امریکی صدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے ملکر ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں اور یہودی ریاست کا صدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں، فلسطینی اسرائیل کوتوڑنے کی باتیں بند کر کے اسرائیل کو تسلیم کریں۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر امریکی صدرکے چیلنج کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں سے مل کر ایران کا مقابلہ کریں گے۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاری تنازعات بڑھانے کاسبب نہیں ہے، فلسطینیوں کایہودی ریاست تسلیم نہ کرنا،امن نہ ہونےکی وجہ ہے،فلسطینیوں کویہودی ریاست کوتسلیم کرناہوگا، فلسطین سے امن معاہدے میں عرب ممالک کوبھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬