16 February 2017 - 18:27
News ID: 426354
فونت
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے امریکی حکومت سے بے شرمانہ درخواست کی ہے کہ وہ شام کی جولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کرلے۔
جولان کی پہاڑیوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے امریکی حکومت سے بے شرمانہ درخواست کی ہے کہ وہ شام کی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کی حمایت اور اس کو اسرائیل کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کرلے۔

صیہونی حکومت نے انیس سو اکیاسی  میں شام کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرکے انہیں مقبوضہ علاقوں میں شامل کر لیا تھا لیکن عالمی براداری منجملہ امریکا نے اسرائیل کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے، جنھوں نے یہ درخواست  بدھ کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کی تھی، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ان کی اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

صیہونی حکومت نے جولان کی پہاڑیوں پر دسیوں بستیاں تعمیر کر لی ہیں اور اب وہ ان علاقوں سے شام کے خلاف فوجی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی مدد کے  لئے استفادہ کر رہی ہے۔ 

شام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی، شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت نے شام میں زخمی  ہو جانے والے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے لئے جولان کی پہاڑیوں پر فیلڈ اسپتال بھی تعمیر کرائے ہیں۔ نتن یاہو اور ٹرمپ نے بدھ کی رات اپنی ملاقات میں شام کے بحران کا بھی جائزہ لیا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬