17 February 2017 - 12:04
News ID: 426361
فونت
سانحہ سیہون شریف پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے تین روزہ سوگ اور آج عام بڑتال کی جا رہی ہے۔
سانحہ سیہون شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ سیہون شریف پرتین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کو تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری، پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک علی موسوی، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، حجت الاسلام ملازم حسین نقوی اور سید حسن کاظمی نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا :  دہشتگردوں نے پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے سانحہ سیہون کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک گیر یوم سوگ اور سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان، آل پاکستان سنی تحریک، پاکستان عوامی تحریک و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایم ڈبلیو ایم کی پرامن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماو ں نے کہا کہ صوفیوں اور اولیااللہ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلانے والے صفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران دہشتگردوں کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے اس ناسور کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا اعلان کریں۔

رہنماوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی ہیں، ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ملکی سلامتی و امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬