17 February 2017 - 14:11
News ID: 426366
فونت
ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا سلسلہ خطرناک طریقہ سے جاری ہے حکومت دہشت گردی کو مہار کرنے میں ناکام ۔
دہشت گردی کو مہار کرنے میں ناکام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا سلسلہ خطرناک طریقہ سے جاری ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شہری اور 4 پولیس اہلکار  شہید ہوگئے ہیں جبکہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے کچھ ہی دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مشن روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے، شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شہید ہونیوالے افراد میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل راشد شامل ہیں، ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جس کی فضل کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکا۔

سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد فوری طور پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک کسی مشکوک فرد کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی ابھی تک کسی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬