17 February 2017 - 22:40
News ID: 426372
فونت
کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے بڑی طاقتوں کی جنگ پسندی کے بارے میں خبردار کیا ہے
پاپ فرانسس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی  رہنما پاپ فرانسس نے کہا کہ بڑی طاقتیں مفاد پرستی اور طاقت کے لئے دنیا میں جنگ اور خونریزی کا باعث بن رہی ہیں -

پاپ فرانسس نے مزید کہا کہ بڑی طاقتیں، اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں -

کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما کے بقول امن کے لئے کام کرنے میں کوئی دکھاوا نہیں ہونا چاہئے -

انہوں  نے کہا کہ جنگ پسندی سے قوموں کی زندگی اور امن کو خطرہ لاحق ہے -

پاپ فرانسس کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ برسوں میں عراق ، شام اور یمن میں وہائٹ ہاؤس اور اس کےمغربی اتحادیوں کی فوجی مداخلت کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ اور نہتھے انسان اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬